انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

اسٹاف رپورٹر  منگل 12 فروری 2019
IMF سے مذاکرات میں حکومت کے کرنسی ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کی اطلاعات ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

IMF سے مذاکرات میں حکومت کے کرنسی ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کی اطلاعات ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بالترتیب 53 پیسے اور 50پیسے بڑھ گئی۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ پراتفاق اور مزیدڈی ویلیوایشن کے خدشات کے باعث پیرکو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بالترتیب 53 پیسے اور 50پیسے بڑھ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھ کر138روپے93پیسے اور اوپن مارکیٹ ریٹ 139روپے 20 پیسے ہوگئے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں یہ اطلاعات زیرگردش ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں حکومت نے کرنسی ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔