وریندر سہواگ اشتہار میں آسٹریلیاکے ’بے بی سٹر‘ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 12 فروری 2019
اشتہار میں وریندر سہواگ آسٹریلوی ٹیم شرٹس میں ملبوس بے بیز کو بہلا رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اشتہار میں وریندر سہواگ آسٹریلوی ٹیم شرٹس میں ملبوس بے بیز کو بہلا رہے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی: وریندر سہواگ اشتہار میں آسٹریلیاکے ’بے بی سٹر‘ بن گئے۔

آسٹریلیا سے محدود اوورز کی ہوم سیریز سے قبل بھارتی براڈکاسٹر نے ایک اشتہار بنایا جس میں سابق اوپنر وریندر سہواگ ’بے بی سٹر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ٹیم کے دورئہ بھارت کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ریشابھ پانٹ پر طنز کرتے ہوئے انھیں بچوں کو سنبھالنے کا کام کرنے کو کہا تھا۔ اسی تناظر میں یہ اشتہار بنایا گیا جس میں وریندر سہواگ آسٹریلوی ٹیم شرٹس میں ملبوس بے بیز کو بہلا رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔