- باصلاحیت پاکستانی طالبہ ناسا کی خلائی انٹرن شپ کے لیے منتخب
- شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کردیا گیا
- سعودی ولی عہد کے لیے بطور تحفہ پشاوری چپل تیار
- زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 مزدور ہلاک، متعدد لاپتا
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ
- سلووینیا کے رکن اسمبلی کو بغیر ادائیگی سینڈوچ کھانے پر استعفی دینا پڑگیا
- پشاور زلمی کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری
- بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین
- صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد
- ہانگ کانگ کی تاریخ میں گینڈے کے سینگوں کی سب سے بڑی کھیپ ضبط
- بھارتی الزامات پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج
- ترکی کا 50 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
- دوران میچ فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں کی اجازت مل گئی
- چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے پیرس کا ٹکٹ دینے کی پیشکش
- بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ
- قرضوں کی دلدل سے کسی حد تک نکل گئے ہیں، وزیراعظم
- حکومت کا سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
- بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج، اپنا سفیر بھی واپس بلالیا
- سعودی ولی عہد کی آمد، مذہبی رشتے سے کہیں بڑھ کر
- کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے

رواں سال کسی کومفت حج نہیں کروایا جائے گا، حج پالیسی: فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا جس کے بعد حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا۔ حج پالیسی کے تحت رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ جنوبی ریجن کیلیے حج اخراجات بغیرقربانی 4 لاکھ 26 ہزار975 روپے، شمالی ریجن کیلیے اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے۔
حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزارافراد حج کرسکیں گے، حج پالیسی نجی اسکیم کےتحت 71 ہزار610 پاکستانی حج کرسکیں گے جب کہ حج پالیسی حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اوردرخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کوہوگی۔
حج پالیسی کے تحت رواں سال کسی کومفت حج نہیں کروایا جائے گا، حج پالیسی مشین ریڈیبل پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ لازم ہوگا اور پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی کم ازکم میعاد 10 فروری 2022 تک ہو۔
حج پالیسی نجی حج اسکیم کا جائزہ بھی وزارت مذہبی امورلے گی، حج پالیسی 80 سال سے زائد عمرکے افراد کیلیے 10 ہزارحج کوٹہ ہوگا، حج قرعہ اندازی میں مسلسل 3 سال سے ناکام رہنے والوں کیلیے بھی کا 10 ہزارکوٹہ محنت کشوں اورکم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کیلیے 500 سیٹیں مختص کی گئیں جب کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 5 ہزارکا اضافی کوٹہ دیا گیا ہے۔
حج پالیسی سعودی کوٹہ نئی رجسٹرڈ نان کوٹہ ہولڈرکمپنیوں کو دیا جائے گا، حج کیلیے کسی بھی عمرکی خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا لازم ہے، حج پالیسی 50 فیصد عازمین حج کوبراہ راست مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کےتحت قربانی کےلیے 19451 روپے الگ دینا ہوں گے ، ہرحاجی کوواپسی پر5 لیٹرآب زم زم ایئرپورٹ پرفراہم کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔