- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
برازیل کے معروف نیوز اینکر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
برازیلیا: برازیل میں ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوا نیچے آیا اور مرکزی شاہراہ پر مال بردار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف نیوز اینکر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ رِنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ہیلی کاپٹر ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور ایوارڈ یافتہ 66 سالہ نیوز اینکر رکارڈو بوئیچاٹ ہلاک ہوگئے۔
نیوز اینکر بوئیچاٹ اپنے معروف مارننگ شو کی ریکارڈنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ پائلٹ اور نیوز اینکر کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔
لاری ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا کہ معمول کی رفتار کے ساتھ رنگ روڈ پر جا رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر اچانک سے نیچے آتے ہوئے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا اور مجھے معمولی زخم بھی آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔