بچوں پرتشدد اورزیادتی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2019
بچوں پر تشدد اور زیادتی کی روک تھام کے حوا لے سے آگاہی وڈیوز دکھائی گئیں: فوٹو: فائل

بچوں پر تشدد اور زیادتی کی روک تھام کے حوا لے سے آگاہی وڈیوز دکھائی گئیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: حکومت نے بچوں پرتشدد اور زیادتی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغازکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی  وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسلام آباد میں اسکول میں بچوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا قانون اورآئین بچوں کے حقوق کی حفاظت کی یقین دہانی کراتا ہے، پاکستان میں بچوں پرتشدد روزبروز بڑھتا جارہا ہے، ہمیں اسے روکنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے پہلے اپنی حفاظت خود کریں ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ کیا ٹھیک اور کیا غلط ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے قانون سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، بچوں کو تشدد اورزیادتی سے روکنے میں ان کے والدین کے ساتھ ان کے اساتذہ کا بڑا کردار ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شرم کریں۔ گھر، اسکول، گلی، محلہ میں بھی بچوں کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے، بچوں کو اپنے والدین کو بتا دینا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔