سرگودھا میں شادی کی رات بیوی سامان سمیٹ کر فرار

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2019

سرگودھا: شادی کی رات بیوی سامان سمیٹ کر غائب ہو گئی اور دلہا سہرا سجائے شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

سرگودھا میں چک 69 جنوبی کے 70 سالہ محمد مصطفیٰ کی شادی ’9 شمالی‘ کی رہائشی 28 سالہ نجمہ بی بی سے ہوئی۔ عمر رسیدہ مصطفیٰ نے بتایا شادی کے لیے اس سے 70 ہزار روپے نقد کے علاوہ زیور اور دیگر سامان لیا گیا۔

مصطفیٰ نے الزام لگایا کہ شادی کی رات نجمہ نے اسے نشہ آور چیز پلائی اور اگلے روز جب اس کی آنکھ کھلی تو نجمہ سامان سمیت غائب تھی۔ مصطفیٰ نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ اسے ایک منظم گروہ نے پھنسایا ہے جس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔