پاکستانی موبائل ایپ نےعالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اسٹاف رپورٹر  منگل 12 فروری 2019
پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گی، فوٹو: فائل

پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گی، فوٹو: فائل

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلی کیشن نے عالمی گورنمنٹ کانفرنس میں دوسری پوزیشن کے حصول کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مذکورہ کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لئے بھیجے گئے،فائنل مقابلے کے لئے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیاگیا،ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے اپلیکیشن میں ہوا،گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا،پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہوا،پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گئی۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلیکیشنز کیٹیگری میں شامل ہوگئی،پاکستان سیٹیزن پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا،عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 28 ہزار اسٹارز ملے ہیں،اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔