نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی یاد ستانے لگی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 12 فروری 2019
ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، نجم سیٹھی، فوٹو: فائل

ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، نجم سیٹھی، فوٹو: فائل

 لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے اس بار شاندار کرکٹ ایونٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا، ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے لے کر تیسرے تک ہر تقریب میں پیش پیش رہنے والے نجم سیٹھی کی جگہ اب احسان مانی چارج سنبھال چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر چند صارفین نے نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا بہتر نہیں تھا کہ آپ کے جانشین آپ کو بطور مہمان خصوصی پی ایس ایل فور کی افتتاحی  تقریب میں بلاتے۔

جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یاد رکھنے اور یاد دلانے کا شکریہ، میں بھی کمی محسوس کروں گا، زندگی میں ایسا ہوتا ہے، اس بار شاندار ٹورنامنٹ میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں گا لیکن شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اگرمیڈیا سپورٹ اور حوصلہ افزائی نہ کرتا تو پی ایس ایل کی کامیابی ممکن نہیں تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔