- ڈالر کی پرواز جاری، انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
دہشت گردی کیخلاف نئی حکمت عملی پرتاجروں کاخیرمقدم

عید پر موبائل فون سروس بندکرنے سے قیمتی جانیں بچ گئیں، دہشت گرد ناکام ہوئے، تاجر برادری۔ فوٹو: فائل
کراچی: تاجربرادری نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرمحدود دورانیے کیلیے موبائل فون سروس کی بندش کی حکمت عملی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشگی حکمت عملی نے دہشت گردوں کی پلاننگ کو سبوتاژ کرتے ہوئے معصوم قیمتی جانوں کو ممکنہ ضیاع سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں ابرار احمد نے اس نوعیت کے قبل ازوقت اقدامات کووقت کی اہم ضرورت قراردیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وصوبائی وزارت داخلہ کی ذمے داری ہے کہ حالیہ اقدام اور اسکے مطلوبہ نتائج کو مثال بناتے ہوئے ملک اور شہر کو دہشت گردی ودیگر جرائم سے پاک کرنے کیلیے طویل المدت اور موثر حکمت عملی ترتیب دیں۔
انھوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے حقیقی صارف کی شناخت اور جرائم پرقابو پانے کیلیے پری پیڈ سروس موبائل فون کی سموں کی بندش فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ موبائل فون کو دہشت گردی، بھتہ خوری اور جرائم پیشہ افراد کے استعمال سے روکنے کیلیے کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کوکراچی چیمبر کے متعدد دوروں کے موقع پرتجاویز پیش کیں اور مطالبہ کیاکہ ایسی تمام موبائل سموں کو بلاک کر دیا جائے جو بغیر قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے جاری کی گئی ہیں، چوری شدہ ہیں یا جعلی ناموں پرجاری کی گئی ہیں۔
کراچی چیمبر نے ایسے تمام درآمدی موبائل فون جن کی آئی ایم ای آئی نمبر یکساں ہیں کو بھی بلاتاخیر جام کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ موبائل فون کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنانے پر زور دیاکہ وہ ان تمام موبائل فونزکی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرے، کسی بھی موبائل سمِ کو اس وقت تک قابل استعمال نہ بنایا جائے جب تک موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر مہیا نہ کیا جائے، نیز کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق نہ ہو اور نئی سمِ بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک یا کوریئر سروس سے شناختی کارڈ پردیے گئے پتے پرصارف کو بھیجی جائے۔
بالآ خر وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کراچی چیمبر کے مطالبے کی حقیقت اور اہمیت کو تسلیم کر لیا اور کئی مرتبہ اس بات کا ذاتی طو پر بھی اعتراف کر چکے ہیں کہ کراچی میں مخصوص آئی ایم ای آئی نمبرزکے حامل موبائل فونز اور غیررجسٹرڈ و غیر قانونی سمیں ہی جرائم پیشہ عناصرکے زیر استعمال ہیں، وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے گزشتہ 2سال میں اس بات کا وعدہ کیاتھا کہ وہ کراچی چیمبر کے مطالبات وتجاویز پرعملدرآمدکریںگے کیونکہ مذکورہ تجاویز پاکستان اور اس کے باسیوں کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد سے زائد جرائم میں موبائل فون استعمال ہو رہے ہیں۔
لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ان تجاویز کو بغیر کسی تاخیر کے نافذالعمل کیا جائے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پرامیدہے کہ پری پیڈ سروس کو بلاک کرنے کے فیصلے پربلاتاخیر عمل درآمد کیا جائے گا اور موبائل فون کے سسٹم کو منظم قانونی دائرے میں لایا جائے گا کیونکہ انسانی جان کسی بھی سیلولر موبائل سسٹم سے زیادہ اہم اور قیمتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔