بیلہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور ذمہ دار قرار

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2019
ناقص کارکردگی پر این ایچ اے کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ ۔ فوٹو : ٹویٹر

ناقص کارکردگی پر این ایچ اے کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ ۔ فوٹو : ٹویٹر

کوئٹہ: بیلہ کے قریب حادثے میں 28 افراد کے ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بس اور ٹرک ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

سانحہ بیلہ کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں حادثے کی ذمہ داری بس اور ٹرک ڈرائیور پر عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ناقص کارکردگی پر این ایچ اے کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این ایچ اے سڑکوں کی مرمت اور خطرناک موڑ آسان بنانے میں ناکام ہے جب کہ آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے لئے اسے فوری طور پر ڈبل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 28 افراد جاں بحق

واضح رہے 21 جنوری کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک تصادم ہوگیا تھا جس سے بس اور ٹرک میں آگ لگ گئی تھی، بس میں ہی رہنے کی وجہ سے موقع پر ہی جھلس کر 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ دیگر افراد نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔