سنیل نارائن کی پی ایس ایل فور میں شرکت مشکوک

اسپورٹس رپورٹر  منگل 12 فروری 2019
سنیل نارائن انجری کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن نہیں کرسکے، فوٹو: فائل

سنیل نارائن انجری کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جوائن نہیں کرسکے، فوٹو: فائل

 دبئی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنیل نارائن کی انجری کی وجہ سے متبادل کے طور پر میکس والر کو طلب کر لیا۔

ویسٹ انڈین آل رائونڈر تبادلے کے نتیجے میں لاہور قلندرز کو چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل ہوئے تھے، گزشتہ دنوں ختم  ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ان کی انگلی کا زخم مزید گہرا ہو گیا، ان کے علاج اور دستیابی کا فیصلہ طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا، کم از کم پی ایس ایل فور کے ابتدائی مرحلے میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

آل رائونڈر کا خلا پر کرنے کیلئے اسمرسٹ کے لیگ سپنر میکس والر کو شامل کرلیا گیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے سنیل نارائن  کی انجری کو ٹیم کے لیے دھچکہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔