غلط آؤٹ دینے پر امپائرکا ضمیر ساری رات ملامت کرتا رہا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
اس بات کا انکشاف نیوزی لینڈ کرکٹ کے میچ آفیشل منیجر شیلڈن ایڈن ویٹیری نے کیا۔ فوٹو: فائل

اس بات کا انکشاف نیوزی لینڈ کرکٹ کے میچ آفیشل منیجر شیلڈن ایڈن ویٹیری نے کیا۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل کو ڈی آر ایس پر غلط آؤٹ قرار دینے پر تھرڈ امپائر شان ہیگ کا ضمیر انھیں ساری رات ملامت کرتا رہا۔

بھارت سے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل کو ڈی آر ایس پر غلط آؤٹ قرار دینے پر تھرڈ امپائر شان ہیگ کا ضمیر انھیں ساری رات ملامت کرتا رہا۔

اس کا انکشاف نیوزی لینڈ کرکٹ کے میچ آفیشل منیجر شیلڈن ایڈن ویٹیری نے کیا، انھوں نے کہاکہ شان ہیگ سمجھتے ہیں کہ انھیں آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ تبدیل کرنا چاہیے تھا، میچ کے بعد اگلے 24 گھنٹوں تک وہ اس فیصلے کی وجہ سے دباؤ میں رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔