کلرکہارمیں تجارتی مرکزپرتاجردکان کے سامنے قتل

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019

 مقتول کی لاش کوٹراما سینٹرکلرکہار منتقل کردیا گیا، پولیس: فوٹو: فائل

 مقتول کی لاش کوٹراما سینٹرکلرکہار منتقل کردیا گیا، پولیس: فوٹو: فائل

کلر کہار: تجارتی مرکزمیانی اڈہ پرتاجرکو دکان کے سامنے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کلرکہارمیں تجارتی مرکزمیانی اڈہ پرتاجرمحمد ریاض کودکان کے سامنے قتل کردیا گیا۔ تاجرمحمد ریاض دکان کھول رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کوٹراما سینٹرکلرکہارمنتقل کردیا گیا، جس کی لوہے کی دکان تھی جب کہ  فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔