وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی: فوٹو: فائل

پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے شکایات سیل نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کی، شکایات سیل نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست رابطہ قائم کیا۔

دوسری جانب پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار پائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔