جوئے روٹ کو ہم جنس پرستی کا طعنہ، امپائرز کی جانب سے گیبرائل کی سرزنش

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
اسٹمپ مائیکرو فون کی وجہ سے روٹ کو آخر میں صرف یہ کہتے سنا گیا کہ ’ ہم جنس پرست ہونا بُری چیز نہیں ہے‘۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسٹمپ مائیکرو فون کی وجہ سے روٹ کو آخر میں صرف یہ کہتے سنا گیا کہ ’ ہم جنس پرست ہونا بُری چیز نہیں ہے‘۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سینٹ لوشیا: سینٹ لوشیا میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران میزبان فاسٹ بولر شینن گیبرائل کو نازیبا الفاظ کہنے پر آن فیلڈ امپائرز روڈ ٹکر اور کماردھرماسینا کی جانب سے خبردار کیا گیا۔

شینن گیبرائل نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو ہم جنس پرستی کے حوالے سے کوئی بات کہی، اسٹمپ مائیکرو فون کی وجہ سے روٹ کو آخر میں صرف یہ کہتے سنا گیا کہ ’ ہم جنس پرست ہونا بُری چیز نہیں ہے‘۔

بعد ازاں انگلش کپتان نے کہاکہ جو کچھ شینن نے کہا انھیں اس پر خود بھی شرمندہ ہونا چاہیے مگر میں سمجھتا ہوں کہ فیلڈ کی باتوں کو وہیں پر چھوڑ دینا مناسب ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔