سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں اور الاونسز بھی بڑھائے جائیں، ینگ ڈاکٹرز۔ فوٹو : فائل

تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں اور الاونسز بھی بڑھائے جائیں، ینگ ڈاکٹرز۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیز کو بند کردیا ہے۔

سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس کے باعث کراچی کےجناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری اور جنرل اسپتالوں کی او پی ڈیز اور او ٹیز بند پڑی ہیں، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کے لیے آنے والے مریض پریشان ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی سمیت سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں، کرپشن ختم کی جائے اور الاؤنسز بھی بڑھائے جائیں۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت دلاسے دینے کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کرے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔