- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
رنویرسنگھ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو پاکستان میں ریلیزکا سرٹیفکیٹ مل گیا
لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا فلم ویلنٹائن ڈے پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام 14 فروری کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے کے لیے تیار بالی ووڈ کی نئی رومانوی ڈرامہ فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو پنجاب سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے، فلم کا سنسر شو گزشتہ روز لاہور کے مقامی سنیما میں منعقد کیا گیا جب کہ اس سے قبل سندھ سنسر بورڈ پہلے ہی فلم کو نمائش کی اجازت دے چکا ہے۔
ڈائریکٹر زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں رنویر سنگھ نے ایک ریپر سنگر کا کردار ادا کیا ہے، فلم کا پریمیئر شوچند روز قبل برلن فلم فیسٹیول میں منعقد کیا گیا جسے شائقین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فلم میکرز کی بھی خصوصی پزیرائی حاصل ہوئی۔
دوسری جانب فلمی حلقے ’’گلی بوائے‘‘ میں رنویر سنگھ کی پرفارمنس کو ان کے کیریئر کی بیسٹ پرفارمنس قرار دے رہے ہیں جس میں رنویرنے اپنی شخصیت کے برعکس کردار میں ڈھل کر بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ نے مسلمان لڑکی سفینہ علی کا کردار ادا کیا ہے اور رنویر کے ساتھ عالیہ کی آن اسکرین کیمسٹری کا جادو پردہ سیمیں پر بھرپور انداز میں سامنے آیا ہے جس پر فلمی حلقوں نے ’’گلی بوائے‘‘ کے سپرہٹ ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔