پی ایس ایل فور کے دوران کینسر سے آگاہی کے دن منائے جائیں گے

عباس رضا  بدھ 13 فروری 2019
15 فروری کو بچوں کے کینسر اور 10 مارچ کو بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا جائے گا۔

15 فروری کو بچوں کے کینسر اور 10 مارچ کو بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران 15 فروری کو بچوں کے کینسر  اور 10 مارچ کو بریسٹ کینسر کا عالمی دن منایا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے، اگلے ہی روز بچوں کے کینسر کا عالمی دن ہوگا، پی سی بی کے مطابق اس روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز بعد ازاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں کھلاڑی گولڈن ربن پہن کر کینسر سے آگاہی کی مہم میں حصہ ڈالیں گے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی گولڈن رنگ اور قیصر کے حوالے سے پیغامات کینسر کے حوالے سے پیغامات نمایاں ہونگے۔  بعدازاں 10  مارچ کو بریسٹ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جب کہ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران کھلاڑی پنک ربن پہن کر میچز میں شریک ہوں گے، اسٹمپس پر بھی گلابی رنگ نمایاں ہوگا، دونوں اسٹیڈیمز میں بھی یہی رنگ چھایا رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔