حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

ویب ڈیسک  منگل 30 جولائی 2013
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 104 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔  فوٹو: فائل

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 104 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عید الفطر سے  پہلے حکومت نے شہریوں پر پٹرول کا ایٹم بم گرا دیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 104 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس سے نئی قیمت 109 روپے 76 پیسے ہو گی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 96 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری سے نئی قیمت 101 روپے 28 پیسے مقرر ہو گئی۔ حکومت ڈیزل پر ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سبسڈی بھی دے گی، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ 5 جون کو موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔