پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنارہی ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، دنیا رابطے کررہی ہے، یہ پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے اور ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔