اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں: فوٹو: فائل

کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کا وفد دوروزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے دورہ میں اہم امورزیر بحث رہے۔

کمانڈر اِن چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں وفد نے پاکستان کی سول و ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطہ کے امن واستحکام پراہم بات چیت کی گئی۔ سول قیادت نے اسلامی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کے خلاف بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروادی اورمسئلہ یمن میں پاکستان کے ثالثی کردار کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔