سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی نے تفتیش مکمل کر لی

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، فوٹو: فائل

ساہیوال: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ ساہوال سے متعلق اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی زیر صدارت رپورٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا پہلا باقاعدہ اجلاس ساہیوال میں ہوا جس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے،اجلاس میں اب تک کی تفتیش اور دیگر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 20 فروری تک رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس گاڑی پر فائرنگ جھوٹ قرار

حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،جے آئی ٹی 19 فروری تک حتمی رپورٹ حکومت پنجاب کو جمع کرائے گی۔

دوسری جانب وزیر قانون بشارت راجہ کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس نے گزشتہ رات اب تک کی تحقیقات کا جائزہ لیا،جے آئی ٹی نے اب تک جن امور کا احاطہ کیا اس اجلاس میں سب نکات دیکھے گئے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کو بھی باضابطہ آگاہ کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔