سعودی عرب کی پاکستان کو 2 پاور پلانٹس خریدنے کی منہ مانگی پیشکش

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
 سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

لاہور: سعودی عرب نے پنجاب کے دو پاور پلانٹس بغیر بولی کے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب نے حکومت پنجاب کے دو پاور پلانٹس خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بھکی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کی منہ مانگی قیمت بھی پوچھ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکومت کی پیشکش پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے، کیوں کہ سعودی حکومت نے دونوں پاور پلانٹس کی خریداری کے لیے بولی میں جانے سے انکار کیا ہے اور بولی کے بغیر پلانٹس بیچنے کے لیے پیپرا قواعد و ضوابط سے استثنیٰ دینا ہو گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں اور ان کے استقبال و قیام کے حوالے سے حکومت پاکستان نے خصوصی اور فول پروف انتظامات کئے ہیں۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔