- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور کے سستے بازاروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں لگنے والے سستے رمضان بازاروں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ محکمہ، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کو رمضان بازاروں کیلئے خریداریوں کی مد میں بوگس بلوں کے ذریعے 38کروڑ روپے کی ادائیگیوں کے بارے میں شوائد ملے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے رمضان بازاروں میں بوگس بلز کے ذریعے ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے سورس رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔
شہرکے تمام ٹاؤنز میں سال 2018, 2017میں لگائے گئےرمضان بازاروں کیلئےٹینٹ، ایئرکولرز سمیت دیگر سامان کی خریداریوں کی تحقیقات ہوں گی، محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 8 ٹی ایم او سمیت کنٹریکٹرز کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان بازاروں کے صارفین کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز
طلب کیے جانے والے افسران میں فیصل شہزار ٹی ایم او گلبرگ ٹاون , علی عباس ٹی ایم او نشتر ٹاون , اقبال فرید ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاون , عبدالرزاق ٹی ایم او سمن آباد , علی حسن جعفری ٹی ایم او اقبال ٹاون , میاں محمد بخش ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاون , ملک طارق ٹی ایم او شالمار ٹاون , احسان سرور ٹی ایم او واہگہ ٹاون , شہباز , کامران درانی , راشد ملک کنٹریکٹر شامل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا افسران کو 16فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔