لاہور کے سستے بازاروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی، فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی، فوٹو: فائل

 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں لگنے والے سستے رمضان بازاروں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کا معاملہ محکمہ، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کو رمضان بازاروں کیلئے خریداریوں کی مد میں بوگس بلوں  کے ذریعے 38کروڑ روپے کی ادائیگیوں کے بارے میں شوائد ملے تھے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے  رمضان بازاروں میں بوگس بلز کے ذریعے ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے سورس رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔

شہرکے تمام ٹاؤنز میں سال 2018, 2017میں لگائے گئےرمضان بازاروں کیلئےٹینٹ، ایئرکولرز سمیت دیگر سامان کی خریداریوں کی تحقیقات ہوں گی، محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 8 ٹی ایم او سمیت کنٹریکٹرز کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں رمضان بازاروں کے صارفین کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز

طلب کیے جانے والے افسران میں فیصل شہزار ٹی ایم او گلبرگ ٹاون , علی عباس ٹی ایم او نشتر ٹاون , اقبال فرید ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاون , عبدالرزاق ٹی ایم او سمن آباد , علی حسن جعفری ٹی ایم او اقبال ٹاون , میاں محمد بخش ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاون , ملک طارق ٹی ایم او شالمار ٹاون , احسان سرور ٹی ایم او واہگہ ٹاون , شہباز , کامران درانی , راشد ملک کنٹریکٹر شامل ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ دیا افسران کو 16فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔