پاک بھارت سرحدوں  پر پرچم اتارنے اور پریڈ کی تقریب کے اوقاتِ کار تبدیل

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
سرحدی فورسز کی مشترکہ پریڈ اب روزانہ شام ساڑھے 4 بجے شروع  ہوگی۔ فوٹو: فائل

سرحدی فورسز کی مشترکہ پریڈ اب روزانہ شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اور بھارت نے سرحدوں پر پرچم اتارنے اور مشترکہ پریڈ کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت نے سرحد پر پرچم اتارے جانے کی تقریب اور اس موقع  پر ہونے والی سرحدی فورسز کی مشترکہ پریڈ کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں، پریڈ اب روزانہ شام ساڑھے 4 بجے شروع  ہوگی۔

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لاہور کے واہگہ بارڈر، قصورکے گنڈا سنگھ  والا بارڈر اور ہیڈسلیمانیکی  پر ہونے والی پریڈ کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے باہمی اتقاق سے کیا گیا ہے۔ تینوں سرحدوں پر پریڈ دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کو پریڈ شروع  ہونے سے  پہلے پہنچنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مابین روزانہ مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے، دونوں سرحدی فورسز اپنے اپنے قومی پرچم کو سلامی دیتی ہیں اوراس موقع پر پاکستان رینجرزاور بی ایس ایف کے جوان مشترکہ پریڈ کرتے ہیں جسے دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ واہگہ بارڈر پہنچتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔