پی ایس ایل کو کرپشن فری بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو لیکچرزدیے گئے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 فروری 2019
اینٹی کرپشن یونٹ ہوٹل اور اسٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کی بھی کڑی نگرانی کرے گا، فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن یونٹ ہوٹل اور اسٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کی بھی کڑی نگرانی کرے گا، فوٹو: فائل

 دبئی:  پی ایس ایل 4 کو کرپشن فری بنانے کیلیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکچرز دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آ فیشلز کو غیر متعلقہ افراد سے دور رہنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے رابطہ کرنے پر فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ ہوٹل اور اسٹیڈیم اور پریکٹس گراؤنڈ کی بھی کڑی نگرانی کرے گا ، دبئی میں دیئے جانے والے اینٹی کرپشن یونٹ کے لیکچر میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو داؤد نامی مبینہ بکی سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔