بیرون ملک اثاثے؛ ایف بی آر نے 1 لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ فوٹو:فائل

بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ  52  ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت فسکل پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے فسکل پالیسی بورڈ کو سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کی توثیق اور ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن پلان کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ممالک غیر ظاہر شُدہ اثاثے رکھنے والے ایک لاکھ 52 ہزار 201 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 4 ہزار 691 غیر ظاہر شُدہ جائیدادوں کا بھی پتہ چل گیا ہے۔

جہانزیب خان کے مطابق  6 ہزار 451 امیر ترین لوگوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ ایف بی آر کے افسران کی دیانتداری اور قابلیت جانچنے کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ فسکل پالیسی بورڈ نے فیصلہ کیا کہ اب سہہ ماہی بنیادوں پر اجلاس بلایا جائے گا جب کہ اگلا اجلاس مارچ میں ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔