مجھے اسٹار کرکٹر بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا، فخرزمان

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 13 فروری 2019
اےبی ڈی ویلیئرز کی آمد سے لاہور قلندرز کی مڈل آرڈر مضبوط ہوئی ہے، فخرزمان، فوٹو: فائل

اےبی ڈی ویلیئرز کی آمد سے لاہور قلندرز کی مڈل آرڈر مضبوط ہوئی ہے، فخرزمان، فوٹو: فائل

 دبئی:  فخرزمان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹر سے اسٹار بنانے میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کے خلاف ففٹی بناتے ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مجھے بتا دیا تھا کہ پاکستان کیلیے کھیلنے کا موقع دیا جائے گا، پی ایس ایل میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے دروازے پر دستک دینے کا سنہری موقع ملتا ہے۔

انٹرنیشنل اسٹارز سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر کارکردگی میں نکھار آتا ہے، اےبی ڈی ویلیئرز کی آمد سے لاہور قلندرز کی مڈل آرڈر مضبوط ہوئی ہے، محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی موجود ہوں گے،پوری کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔