شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خواہش

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 14 فروری 2019
لیگی رہنماؤں کی دوستوں کے ذریعے محمد بن سلمان اور شہباز کی ملاقات طے کرانے کی کوششیں۔ فوٹو:فائل

لیگی رہنماؤں کی دوستوں کے ذریعے محمد بن سلمان اور شہباز کی ملاقات طے کرانے کی کوششیں۔ فوٹو:فائل

لاہور: سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی سرگرم ہوگئی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے رہنماؤں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات طے کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان16 سے17 فروری تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، سعودی شہزادے کے پہلے دورہ پاکستان کیلیے جہاں حکومتی تیاریاں عروج پر ہیں تو وہیں ن لیگ کے صدر شہبازشریف کی ملاقات کے لیے لیگی قیادت نے بھی سر جوڑلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماؤں، سینیٹرز اور سابق سفارت کاروں کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات کیلیے سرتوڑ کوششیں اور بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں سعودی سفارت خانے سے خصوصی رابطے ہوئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔