رشوت لینے پر محکمہ ریونیو نے 7ملازمین کو معطل کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 فروری 2019
معطل ہونے والوں میں مظہر راجپر، شوکت انصاری، کوثر ، کمال عباسی و دیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

معطل ہونے والوں میں مظہر راجپر، شوکت انصاری، کوثر ، کمال عباسی و دیگر شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ ریونیو نے رشوت لینے میں ملوث کلفٹن ٹو سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

محکمہ ریونیو کے ملازمین کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت ایکشن میں آگئی محکمہ ریونیو نے رشوت لینے میں ملوث کلفٹن ٹو سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں مظہر راجپر، شوکت انصاری، کوثر ، کمال عباسی و دیگر شامل ہیں تاہم بااثر سب رجسٹرار اسماعیل راہوپوٹو معطلی کے چند ہی گھنٹوں بعد بحال ہوگئے۔

واضح رہے کہ سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ معطلی کے نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ معطل ملازمین کو چارج شیٹ بھی جاری کی جائیگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔