- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 9 ارب 16 کروڑ روپے ڈوب گئے
کراچی: شرح سود میں اضافے اور ممکنہ ڈی ویلیوایشن کے خطرات کے پیش نظر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سرمائے کے انخلا کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھاو کے بعدمندی کے اثرات غالب رہے جس سے 57فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے9ارب16 کروڑ13 لاکھ 83ہزار 108روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بینکنگ سیمنٹ ودیگر شعبوں میں خریداری دلچسپی بڑھنے سے کاروبار کے آغاز پرتیزی کے اثرات غالب رہے جس سے ایک موقع پر243پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران میوچل فنڈز کی جانب سے حصص کی آف لوڈنگ نے تیزی مندی تبدیل ہوگئی اور ایک موقع پر111پوائنٹس کی مندی بھی رونماہوئی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری کی وجہ سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 52اشاریہ 17پوائنٹس کی کمی سے40544 اشاریہ11 ہوگیا جبکہ کیایس ای30 انڈیکس 15اشاریہ28 پوائنٹس کی کمی سے 19435اشاریہ91، اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 8اشاریہ 16پوائنٹس کی کمی سے19746اشاریہ43 ہو گیاجبکہ کے ایس ای30انڈیکس3اشاریہ84پوائنٹس کے اضافے سے68356اشاریہ80ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 3فیصدکم رہا اور مجموعی طورپر16 کروڑ 2لاکھ 41ہزار 810حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کادائرہ کار348کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔