سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 14 فروری 2019
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر67850روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58170روپے ہوگئی۔فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر67850روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58170روپے ہوگئی۔فوٹو : فائل

کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے 1310ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں بالترتیب 300 روپے اور258روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر67850روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر58170روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے870روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے745 روپے 88پیسے پرمستحکم رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔