کوہاٹ میں آسمانی بجلی کے باعث شارٹ سرکٹ سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2019
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

کوہاٹ: سورگل میں آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سورگل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گری جس سے بیک وقت 20 سے زائد گھروں میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔

علاقے میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔