- وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
- بیلہ میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی
- برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوجی ہلاک، 5 اہلکار لاپتہ
- گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو شکست دے کرایونٹ میں جیت کی ہیٹرک کرلی
- وزیراعظم ہاؤس کی عمارت کویونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا
- پاک بھارت کشیدگی؛ پشاور کے تاجروں کا بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا
- حکومت کوانتخابی دھاندلی معاملے سے بھاگنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
- پی آئی اے نے تھیلسیمیا کے 2 مریض بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری کردی
- جیل میں قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے جواب مانگ لیا
- سعودی ولی عہد کا دورہ بھارت؛ مودی سرکار پاکستان کے خلاف حمایت حاصل کرنے میں ناکام
- سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ہم نے خود کو نہ بدلا تو حالات مزید خراب ہوں گے، وزیراعظم
- سراج درانی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فواد چوہدری
- اپوزیشن کو ہر حکومتی عمل میں جمہوریت خطرے میں نظر آتی ہے، وزیر خزانہ
- پاکستان معاشی بحران سے کامیابی سے نکل رہا ہے،وزیراعظم
- غصہ
- نئے پنجاب میں پولیس نے 8 سالہ بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
- نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ
- بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل
سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز آج بھی بند ہیں۔ فوٹو : فائل
کراچی: مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی سندھ بھر میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز آج بھی بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے کراچی میں جناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری جنرل اور دیگر اسپتال بند پڑے ہیں اور دور دراز سے آئے مریض خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دوسرے صوبوں کے برابر تنخواہ اور مراعات ملنے تک او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہیں گے، 2 ہفتے پہلے مشیرِ اطلاعات نے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے اب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔