کنگنا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایت کاری خود کریں گی

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2019
اس سے قبل کنگنا نے فلم ’’منی کارنیکا‘‘ کی ہدایت کاری کی ہے فوٹوفائل

اس سے قبل کنگنا نے فلم ’’منی کارنیکا‘‘ کی ہدایت کاری کی ہے فوٹوفائل

ممبئی: فلم ’’منی کارنیکا‘‘کی ہدایت کاری کرنے کے بعد اب اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی۔

اداکارہ کنگنا رناوت اپنی زندگی کو پردہ اسکرین پر لانے کی تیاریوں میں ہیں، کنگنا اپنی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایات دیں گی۔ فلم’’باہوبلی‘‘کے مصنف کاویا وجیندرا کنگنا کی زندگی پر بننے والی فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی پروڈکشن کا کام کنگنا کی دیگر فلموں ’’پنگا‘‘ اور’’مینٹل ہے کیا‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع کیاجائے گا۔ کنگنا نے اپنی زندگی پر مبنی فلم کی ہدایات دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہاں یہ درست ہے کہ میرا اگلا پراجیکٹ میری ہی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس کی ہدایت کاری میں کروں گی۔ میری زندگی کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اس فلم میں میری زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کی ہدایات دی ہیں تاہم فلم  اپنی کہانی کی وجہ سے کم بلکہ کنگنا کی جانب سے مختلف لوگوں پر لگائے جانے والے الزامات کے باعث میڈیامیں زیادہ زیر گردش رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔