- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
الطاف حسین مظلوم طبقے کے حقوق کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں

پی پی کے کارکنان کی متحدہ میں شمولیت کا اعلان، ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کا خیر مقدم۔ فوٹو: فائل
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ گڈاپ ٹائون یو سی 5 سو نگل میں ایک اجلا س ہوا جس میں شعبہ اقلیتی امو ر کے جوائنٹ انچارج پطرس یوسف نے اظہارِ خیال کیا، اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین عا ر ف بھٹی اور نو ید ملک کے علاوہ یوسی کے ذمے داران و کارکنان سمیت علاقے کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اجلاس کے شرکا سے پطرس یوسف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطا ف حسین حق وسچ کی زند ہ مثال ہیں جن کی سچی قیادت کی بدولت ملک بھر کے مظلو م ومحکو م عوا م میں شعور پیداہوا بلکہ غریب ومتوسط طبقے کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھانے والے نام نہادسیاسی رہنما ئوں کے اصل چہرے بھی بے نقاب ہوئے ہیں، انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین واحد لیڈرہیں جنھو ں نے ہمیشہ ملک کو درپیش مسائل وخطرات کی پیشگی نشاندہی کی اوراربا ب اختیا ر کو ان مسائل کے حل پیش کیے۔
انھوںنے کہاکہ قائد تحریک مظلو م ومتوسط طبقے کے حقوق کی بحا لی کیلیے کوشاں ہیں اورملک کے 98فیصدعوام کو مراعا ت یا فتہ طبقے سے نجا ت دلا نے کی عملی جدوجہد کررہے ہیں،اجلاس سے ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین عارف بھٹی اور نو ید ملک نے بھی اظہار ِ خیال کیا، بعدازاں اجلاس میں شریک گڈاپ ٹائون سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا جس پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج نے ان کا خیر مقد م کیا اور انھیں ایم کیوایم میں شامل ہونے پر مبار کباد پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔