عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا، چینی سفیر

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2019
وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں، چینی سفیر، عمران خان سے ملاقات (فوٹو: نیوز ایجنسی)

وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں، چینی سفیر، عمران خان سے ملاقات (فوٹو: نیوز ایجنسی)

 اسلام آباد: چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کرلے گا۔

چینی سفیر یاؤجنگ نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات انتہائی مفید رہی، چینی قیادت، تاجر برادری اور عوام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے معترف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات متاثر کن ہیں ان کی جانب سے آسان کاروباری مواقع فراہم کرنا، گرین پاکستان اور معیشت کے لیے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان کی حکومت مؤثر کاوشیں کر رہی ہے، پاکستان کے مضبوط شراکت دار کی حیثیت سے تعاون جاری رکھیں گے، یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل حاصل کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔