شہباز شریف کو سب جیل سے رہا کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

ایکسپریس کے مطابق سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی رہائی سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہوگئیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شاہد ریاض رہائی کے احکامات لے کر اسلام آباد گئے جس کے بعد شہباز شریف کو اسلام آباد سب جیل سے رہا کردیا گیا۔

شہباز شریف پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 385 کے ذریعے لاہور ائیرپورٹ پہنچے جہاں رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

shahbaz sharif at lahore airport

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف ایک دو روز میں ایم پی ایز اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے اور کل رائے ونڈ جاتی امراء میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ رہائی کے ساتھ ہی منسٹر کالونی میں شہباز شریف کے گھر کو دیا گیا سب جیل کا درجہ ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیسز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔