پی ایس ایل 4: لاہور اور کراچی کے گروپ میچوں کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

زبیر نذیر خان  جمعـء 15 فروری 2019
پلے آف اور فائنل کے لیے 20 فروری سے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پلے آف اور فائنل کے لیے 20 فروری سے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان  میں شیڈول پی ایس ایل فور کے گروپ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعرات اورجمعے کی رات 12 شروع ہوگئی۔

مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت مخصوص ایکسپریس مراکز پر 25 فروری سے عوام کو ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ لیگ کے فائنل سمیت 8میچز7 تا 17 مارچ پاکستان میں شیڈول ہیں،3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جائیں گے۔

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے ،فرسٹ کلاس ا نکلوژرز کے ٹکٹ ایک ہزار روپے ہے۔ پریمیر انکلوژرز کے 2ہزار جبکہ وی آئی پی انکلوثرز کے ٹکٹ ڈھائی ہزار اور 3 ہزار روپے کی شرح سے فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ فائنل کے لیے یہ شرح بالترتیب 500،2ہزار،4 ہزار اور 8 ہزار روپے ہوگی۔آن لائن20 فیصد ٹکٹس فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں۔

نامزد کوریئر سروس کی جانب سے پہلی بار ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹوں کی ہوم ڈیلیوری 22 فروری سے ہوگی ۔آن لائن ٹکٹ کا کوٹا پورا ہوتے ہی ویب سائٹ پر آگاہ کردیا جائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔