آباد کا تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلیے اقدامات پر وزیر اعظم کا خیرمقدم

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2019
وزیراعظم عمران خان نے خود کوایک ویژنری لیڈر ثابت کردیاہے، آباد کے چیئرمین حسن بخشی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے خود کوایک ویژنری لیڈر ثابت کردیاہے، آباد کے چیئرمین حسن بخشی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی ہدایات نے تعمیراتی صنعت کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے وزیراعظم عمران خان کی دارالحکومت کی ہریالی محفوظ اور تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کیلیے جاری کردہ نئے حکام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی ہدایات نے تعمیراتی صنعت کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔

آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کوایک ویژنری لیڈر ثابت کردیاہے۔ سی ڈی اے اور سی اے اے کو چاہیے کہ وہ مل کر ایک ہم آہنگ اور کاروبار دوست پالیسی تشکیل دیں اور  بلڈرز اور ڈیولپرز کو آسان اور کاروبار دوست ماحول فراہم کریں تاکہ وہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔