پی ایس ایل میچز کی میزبانی، قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں جاری

محمد یوسف انجم / اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2019
کرکٹ کے متوالے لاہور قلندر کے اے بی ڈی ویلیئرزکو 9 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اس گراونڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔فوٹو: فائل

کرکٹ کے متوالے لاہور قلندر کے اے بی ڈی ویلیئرزکو 9 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اس گراونڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان سپرلیگ فور کے میچز کی میزبانی کیلیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

پی ایس ایل فور کے ایک ایلیمنیٹرسمیت 3میچز قذافی اسٹیڈیم میں 9، 10 اور 12مارچ کو کھیلے جائیں گے، ڈریسنگ روم کے ساتھ ایک نئی دیوار تعمیر کی جارہی ہے، رنگ وروغن کا مرحلہ بھی جاری ہے۔ مین بلڈنگ کے تیسرے فلور پر پرانے وی آئی پی باکسز کو گرا کر کر نئے بنادیئے گئے ہیں۔

گراونڈ کے گھاس کو تروتازہ رکھنے اورخوبصورتی کے لیے روزانہ پانی دیاجارہاہے۔ پہلے سے موجود 35 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کو دوبارہ فعال بنایاجارہاہے۔کرکٹ کے متوالے لاہور قلندر کے اے بی ڈی ویلیئرزکو 9 مارچ کو ملتان سلطانز کے خلاف اس گراونڈ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔