پاک بحریہ نے سمندرسے شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً 20 ملین روپے ہے، ترجمان پاک بحریہ: فوٹو: فائل

پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً 20 ملین روپے ہے، ترجمان پاک بحریہ: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندرسے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب سمندرسے شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ شراب کی یہ کھیپ سمندر کے ذریعے پاکستان اسمگل کی جا رہی تھی، پکڑی جانے والی کھیپ کی مالیت تقریباً 20 ملین روپے ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کھیپ کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا اور پاک بحریہ سمندر میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پُرعزم اورہرلمحہ تیارہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔