اسلام آباد میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی: فوٹو: فائل

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: شہراقتدارمیں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے پیش نظراسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنرنے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پابندی کا اطلاق 16 فروری سے 17 فروری تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔