- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے پر فیس بک پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد
واشنگٹن: امریکا میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2011ء کے نجی کوائف سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
فیس بک نے 8 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آئی ٹی فرم ’کیمبرج اینا لائیٹکا‘ کو فروخت کیا تھا۔ اس ڈیٹا سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کانگریس نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔
واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی شکار فیس بک ہرجانے کی رقم میں کمی کے لیے امریکی کمیشن سے مذاکرات کر رہی ہے تاہم امریکی پارلیمنٹ فیس بک کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ فیس بک نے آئی ٹی فرم کو صارفین کی معلومات دینے کا اعتراف کیا تھا تاہم مارک زگر برگ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈیٹا کا منفی استعمال مذکورہ کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا اور فیس بک کو اس سے آگاہ نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔