بھارت بے بنیاد الزامات لگانے سے اجتناب کرے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

پاکستان افغان امن عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی فوٹو: فائل

میونخ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا جبکہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے سے بھارت اجتناب کرے۔

میونخ میں جرمن اخبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا حامی رہا ہے،آج افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو تقویت مل رہی ہے، افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے اس لیے پاکستان نے افغان امن عمل میں اپنا حتی المقدور کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی خاموشی باعث تشویش ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شروع دن سے ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ ہندوستان کو بھی پاکستان پر بلا جواز الزامات لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔