- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
سات سالہ بچہ دنیا کا تیز رفتار ترین ایتھلیٹ قرار
ٹیکساس: امریکا میں سات سالہ بچے کو دنیا کا سب سے تیز دوڑنے والے لڑکا قرار دیا جارہا ہے اس بچے کا نام رڈولف بلیز ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع پر لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
کچھ دنوں قبل رڈولف نے فلوریڈیا کی دوڑ میں صرف 13.48 سیکنڈ میں 100 میٹر فاصلہ طے کیا ہے۔ اس سےقبل باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز نے اس کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے بہت سراہا گیا تھا۔ رڈولف بلیز نے 4 سال کی عمر سے دوڑنا شروع کیا اور اپنے ہم عمروں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اب تک وہ سونے کے 20 گولڈ میڈل کے علاقہ 36 دیگر تمغے اور اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ دوڑنا ان کا جنون ہے اور وہ اس کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ اس کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ تعلیم میں بھی اچھی صلاحیت کے حامل ہوں۔ اسی بنا پر رڈولف پڑھنے میں بھی بہت تیز ہیں جس کی گواہی ان کےرپورٹ کارڈ سے ظاہر ہے۔
ہر روز رڈولف کی شہرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے صرف انسٹا گرام پر ہی ان کے ساڑھے تین لاکھ فالوورز ہیں اور وہ رڈولف کی ہر ویڈیو اور تصویر پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔ رڈولف کے والد بھی اسے اپنا سپراسٹار قرار دیتے ہیں۔
دوڑ کے دیگر ماہرین نے رڈولف کی ویڈیو دیکھ کر کہا ہے کہ تیزدوڑتے ہوئے یہ بچہ اپنے جسم پر غیرمعمولی کنٹرول رکھتا ہے اور یہ صلاحیت صرف اعلیٰ ترین ایتھلیٹس میں پائی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔