- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
سرمایہ کاروں کوانفرااسٹرکچراورتحفظ فراہم کرینگے، صدرزرداری
کراچی:صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بلاول ہائوس میںملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی
کراچی: صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کے مالی خسارے کو حل کرنے کیلیے اپناکردار ادا کرے گا،سندھ میں بلدیاتی نظام کوجلدحتمی شکل دے کر اس کو ایوان سے منظورکرایا جائے، سرمایہ کاروں کومکمل انفرااسٹرکچر اور تحفظ فراہم کریں گے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جمعرات کو بلاول ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، اسپیکرسندھ اسمبلی نثاراحمد کھوڑو اور چیئرمین سرمایہ کار بورڈ سلیم مانڈی والا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے،بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدرآصف علی زرداری کوقائم علی شاہ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال،بلدیاتی نظام سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت سمیت سندھ کے مالی بحران کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر صدر نے وزیر اعلیٰ کوصوبے کے مالی خسارے کے حل کے لیے وفاق کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاق عوامی خدمات کی مد میں سندھ حکومت کو مزید فنڈز فراہم کرے گا،انھوں نے ہدایت کی کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل کے حوالے سے جاری مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور نئے نظام سے متعلق ڈرافٹ کو سندھ اسمبلی سے پاس کرایا جائے۔
بلدیاتی نظام کو اس طرح تشکیل دیا جائے کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوسکیں،وزیراعلیٰ نے صدرکو ٹنڈوآدم میں اہل علاقہ کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت اورایک کے شدیدزخمی ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی،صدر نے وزیراعلیٰ کوہدایت کی کہ ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، صدر زرداری سے اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے بھی ملاقات کی اور اسمبلی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،دریں اثنا صدر زرداری نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم مانڈی والا کو ملاقات کے دوران ہدایت کی کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول سے دنیا بھرکو آگاہ کیا جائے ہم سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل انفرااسٹرکچر بھی فراہم کریں گے،صدر زرداری بعد ازاں اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔