بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے میں نفرت بھری، خود کش بمبار کے والدین

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
بھارتی فوج کے  بہیمانہ تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے کی سوچ تبدیل کردی تھی، والدین

بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے کی سوچ تبدیل کردی تھی، والدین

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے خود کش بمبار کے والدین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے کے دل میں نفرت بھری۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے 44 اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے 20 سالہ خود کش بمبار عادل احمد ڈار کے والدین سے خصوصی بات چیت کی۔

رائٹرز سے بات کرتے ہوئے والد غلام حسن کا کہنا تھا کہ عادل عام سا بچہ تھا لیکن 3 سال قبل اسکول سے آتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے معصوم بچے کے دل میں نفرت کی آگ بھڑکا دی۔ وہ گزشتہ برس مارچ سے لاپتہ تھا اور بہت تلاش کے باوجود نہ ملنے پر ہم بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک

والدہ فہمیدہ نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے  کو بھارتی فوج نے 2016 میں اسکول کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پتھراؤ کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بے عزتی کی جس پر وہ ہر بھارتی سپاہی سے نفرت کرنے لگا تھا۔

والدین کا مزید کہنا تھا کہ عادل ایک سال قبل مزدوری کے لیے گیا تو پھر واپس نہیں لوٹا تھا، پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔