بھارتی الزامات پر ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

ویب ڈیسک  جمعـء 15 فروری 2019
پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں حملے کے الزامات پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر الزام پاکستان پر تھوپ دیا گیا پلوامہ حملے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج، اپنا سفیر بھی واپس بلالیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ہربار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے  پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج  کیا تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔